ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات سے 10دن قبل بی جے پی نے 33لیڈروں کو پارٹی سے نکالا

اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات سے 10دن قبل بی جے پی نے 33لیڈروں کو پارٹی سے نکالا

Mon, 06 Feb 2017 23:24:08    S.O. News Service

نئی دہلی،6/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترا کھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک 10دن قبل بی جے پی نے اپنے 33لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بی جے پی نے ان لیڈروں کو چھ سال کے لیے پارٹی سے باہر کر دیا ہے۔بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری نریش بنسل نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔پارٹی کے ریاستی صدر اجے بھٹ نے ان لیڈروں کو مفادپرست بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے آنے والے انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ 17لیڈروں کو پہلے بھی پارٹی سے نکالا گیا تھا، اب تک 50لیڈروں کوپارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جا چکا ہے۔کئی سیٹوں پر بی جے پی کے باغی امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، انہیں منانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔غورطلب ہے کہ کانگریس سے آئے لیڈروں کو الیکشن میں ٹکٹ دینے سے 13سیٹوں پر بغاوت بھڑک گئی تھی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی کی اتراکھنڈ میں 4ریلیاں ہیں۔10/فروری کو ہری دوار میں 11/فروری کو پتھورا گڑھ میں، 12/فروری شری نگر، گڑھوال اور رودرپور میں۔ریاست کے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم مودی ہی بی جے پی کا سب سے بڑا چہرہ ہیں،اتراکھنڈ میں بی جے پی کی طرف سے فی الحال وزیر اعلی کے عہدے کے لیے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت آنے پر کسانوں کا فصل قرض معاف کر دیا جائے گا۔ریاست میں 15/فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے یہاں ہری دوار دیہی اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار سوامی یتیشورانند  کی حمایت میں درگاگڑھ گاؤں میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بننے پر کسانوں کا فصل قرض معاف کر دیا جائے گا۔مرکزی وزیر نے ہری دوار دیہی علاقے سے کانگریس امیدوار اور وزیر اعلی ہریش راوت کا نام لیے بغیر ان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ دبنگ کی حکومت بدعنوانی کے الزامات سے گھری ہوئی ہے۔انہوں نے رانی پور اسمبلی حلقہ کے پارٹی امیدوار آدیش چوہان کی حمایت میں بہادرآباد میں بھی ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت آنے پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور پہاڑی علاقوں سے ان کی نقل مکانی کو روکنے کے لیے فلاحی منصوبے بنائے گی۔
 


Share: